پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )نے بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
بنگلادیش کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کیلئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سیریز کے تینوں میچز 19، 20 اور 22 نومبر کو ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔
📢 Pakistan squad for Bangladesh T20Is 📢
More details: https://t.co/Q5uORC7LQq#BANvPAK | #HarHaalMainCricket pic.twitter.com/VbSsoeXb12
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 8, 2021
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شریک قومی اسکواڈ میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے، محمد حفیظ نے چیف سلیکٹر محمد وسیم سے گفتگو کے بعد اس سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینے کے لیے سیریز میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نوجوان بیٹرز حیدر علی اور خوشدل شاہ کے علاوہ ان فارم بیٹر افتخار احمد کو مڈل آرڈر بیٹنگ لائن اپ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان،آصف علی،فخر زمان،حیدر علی،حارث رؤف،حسن علی،افتخار احمد،عماد وسیم،خوشدل شاہ،محمد نواز، وکٹ کیپر محمد رضوان،محمد وسیم جونیئر اور وکٹ کیپر سرفراز احمد شامل ہیں۔
اس کے علاوہ عثمان قادر،شاہین شاہ آفریدی،شاہنواز دہانی اور شعیب ملک شامل ہیں۔
دورے میں شامل دو ٹیسٹ میچز کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
اس دوران پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کے علاوہ تمام ٹیم منیجمنٹ کو بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے. میتھیو ہیڈن کی مصروفیات پہلے سے طے شدہ تھی۔