دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء کی چوتھی لہر سے محفوظ نہیں، جس کی تباہ کاریاں کم ہو گئی ہیں، تاہم اس کے مریضوں اور اموات میں اب بھی اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 25 کروڑ 97 لاکھ 88 ہزار 320 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 51 لاکھ 93 ہزار 494 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 96 لاکھ 67 ہزار 292 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 82 ہزار 349 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 23 کروڑ 49 لاکھ 27 ہزار 534 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 7 لاکھ 98 ہزار 245 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 89 لاکھ 72 ہزار 550 ہو چکی ہے۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 66 ہزار 980 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 45 لاکھ 44 ہزار 882 مریض سامنے آ چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 6 لاکھ 13 ہزار 416 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 20 لاکھ 43 ہزار 417 ہو گئی۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 44 ہزار 286 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 99 لاکھ 74 ہزار 843 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 2 لاکھ 67 ہزار 819 ہو گئیں، اس کے مریضوں کی تعداد 94 لاکھ 34 ہزار 393 ہو چکی ہے۔
ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 75 ہزار 618 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 86 لاکھ 52 ہزار 172 ہو چکے ہیں۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 18 ہزار 734 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کُل کیسز 74 لاکھ 83 ہزار 282 رپورٹ ہوئے ہیں۔
ایران میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 29 ہزار 280 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 60 لاکھ 92 ہزار 822 ہو گئے۔
جرمنی میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 1 لاکھ 481 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 55 لاکھ 46 ہزار 915 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
ارجنٹینا اس فہرست میں پھر 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس 1 لاکھ 16 ہزار 458 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 53 لاکھ 19 ہزار 867 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سعودی عرب اسی فہرست میں 59 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 828 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 49 ہزار 590 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 113 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 97 ہزار 570 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد کافی عرصے سے 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 363 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 13 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 88 فیصد پر آ گئی۔
پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 690 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 83 ہزار 223 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 13 ہزار 538 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 2 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 40 ہزار 995 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 41 ہزار 240 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 17 لاکھ 96 ہزار 915 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 6 ہزار 991 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 12 کروڑ 17 لاکھ 77 ہزار 985 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 4 کروڑ 96 لاکھ 13 ہزار 535 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔