اسرائیل میں دنیا کی سب سے بڑی اسٹرابری اگ آئی، جس کا وزن دس اونس بتایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسٹرابری عام سائز سے پانچ گنا بڑی اور 280 گرام وزنی ہے۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اسے دنیا کی سب سے وزنی اور بڑی اسٹرابری قرار دیا ہے۔
ماہرین کے مطابق جنوری اور فروری کی غیرمعمولی سردی کی وجہ سے ایسا ہوا ہے، جبکہ اس کی مکمل نشو نما پانے میں 45 دن کا وقت لگا۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ ایک جاپانی کسان کے پاس تھا جس نے 2015 میں اپنی کٹائی کے دوران 250 گرام اسٹرابیری دریافت کی تھی۔
گینیز ورلڈ ریکارڈ نے انسٹاگرام پر ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اسٹرابیری کا وزن کر کے دکھایا گیا اور اس کے بعد اسے دنیا کی سب سے وزنی اسٹرابیری ہونے کا اعزاز دیا گیا۔