دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 25 لاکھ نئے کیسز کا اضافہ

دنیا بھر میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں 25 لاکھ نئے کیسز کا اضافہ ہوگیا۔

امریکا میں چار لاکھ انتیس ہزار سے زیادہ جبکہ بھارت میں کورونا کے دو لاکھ 71 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

آسٹریلیا میں پانچ روز بعد کورونا کیسز کی یومیہ تعداد ایک لاکھ سے کم ہوگئی، آسٹریلیا میں گذشتہ روز کورونا کے 85 ہزار 824 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

ادھر برطانیہ میں پیر سے 16 سے 17 سال کے نوجوانوں کو کورونا بوسٹر ویکسین لگائی جائے گی۔ 

ایران میں اومی کرون ویرینٹ سے پہلی تین اموات رپورٹ ہوئیں، ایران میں اومی کرون کیسز کی تعداد ایک ہزار 162 ہوگئی ہے۔

جاپان کے علاقے اوکیناوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے ریکارڈ ایک ہزار 829 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

آسٹریا میں کورونا ویکسی نیشن لازمی کرنے کے فیصلے کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں