دنیا بھر میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 33 کروڑ78 لاکھ 30 ہزار 804 ہوگئی، متاثرہ ممالک میں امریکہ پہلے نمبر پرآگیا۔
جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد شمار کے مطابق دنیا بھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 33 کروڑ78 لاکھ 30 ہزار 804 ہوگئی ہے۔
کورونا کے مصدقہ کیسز میں امریکہ سرِ فہرست ہے جہاں اب تک 6 کروڑ85 لاکھ 69 ہزار600 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
جبکہ بھارت 3 کروڑ82 لاکھ 18 ہزار773 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2 کروڑ 34 لاکھ 25 ہزار 392 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 1 کروڑ 56 لاکھ 10 ہزار 69، فرانس میں 1 کروڑ42 لاکھ 89 ہزار873، روس میں1 کروڑ71 لاکھ 6 ہزار397 اور ترکی میں 1 کروڑ 66 لاکھ 6 ہزار 302 تک جا پہنچی ہے۔
اٹلی میں 92 لاکھ 19 ہزار 391 اور اسپین میں بھی 86 لاکھ 76 ہزار 916 مصدقہ کیسز ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان میں این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 45 ہزار 801 ہوگئی۔