دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کیسز کی تعداد 36 کروڑ 99 لاکھ سے تجاوز کر گئی

دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 36 کروڑ 99 لاکھ 10 ہزار 181 ہو گئی ہے۔

جان ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس و انجینئرنگ کی جانب سے 29 جنوری کو صبح 10 بجے پاکستانی وقت پر جاری کیے جانیوالے اعدادوشمار کے مطابق امریکہ 7 کروڑ 40 لاکھ 66 ہزار 546 مصدقہ کیسز کے ساتھ شدید متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے۔

بھارت 4 کروڑ 8 لاکھ 58 ہزار 241 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرا جبکہ برازیل 2 کروڑ 50 لاکھ 50 ہزار 601 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔

فرانس 1 کروڑ 85 لاکھ 96 ہزار 157 مصدقہ کیسز کے ساتھ چوتھے ، برطانیہ 1 کروڑ 64 لاکھ 47 ہزار 363 مصدقہ کیسز کے ساتھ پانچویں اور ترکی 1 کروڑ 13 لاکھ 43 ہزار 693 مصدقہ کیسز کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

روس 1 کروڑ 13 لاکھ 14 ہزار 707 مصدقہ کیسز کے ساتھ ساتواں ، اٹلی 1 کروڑ 6 لاکھ 83 ہزار 948 مصدقہ کیسز کے ساتھ آٹھواں جبکہ سپین 97 لاکھ 79 ہزار 130 مصدقہ کیسز کے ساتھ نواں شدید متاثرہ ملک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں