دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 30 دسمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔
دنیا بھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 28کروڑ 45 لاکھ 17ہزار499ہوگئی ہے۔امریکہ 5کروڑ36 لاکھ 59ہزار688مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 3 کروڑ48 لاکھ8 ہزار886مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2 کروڑ22لاکھ 69ہزار31مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 1 کروڑ26لاکھ 30ہزار442، روس میں 1کروڑ2لاکھ 79ہزار9، فرانس میں 96 لاکھ 39ہزار37اور ترکی میں 93 لاکھ67ہزار369تک پہنچ گئی ہے۔
جرمنی میں مصدقہ کیسز کی تعداد 71 لاکھ 29 ہزار352 اور ایران میں مصدقہ کیسز کی تعداد 61 لاکھ90 ہزار762 تک پہنچ گئی ہے۔