دنیا بھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 28کروڑ 27 لاکھ 90ہزار822ہوگئی

دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 29 دسمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔

دنیا بھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 28کروڑ 27 لاکھ 90ہزار822ہوگئی ہے۔امریکہ 5کروڑ31 لاکھ 70ہزار421مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 3 کروڑ47 لاکھ99 ہزار691مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2 کروڑ22لاکھ 59ہزار270مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 1 کروڑ24لاکھ 6ہزار697، روس میں 1کروڑ2لاکھ 58ہزار52، فرانس میں 94 لاکھ 30ہزار829اور ترکی میں 93 لاکھ67ہزار369تک پہنچ گئی ہے۔

جرمنی میں مصدقہ کیسز کی تعداد 70 لاکھ 59 ہزار396 اور ایران میں مصدقہ کیسز کی تعداد 61 لاکھ88 ہزار857 تک پہنچ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں