دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کو ایک بار پھر اس کے نظام میں تبدیلی کی وجہ سے گھنٹوں اس کی خدمات تک رسائی حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
فیس بک نے سروسز متاثر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ٹوئٹ کی۔
We’re aware that some people are having trouble accessing our apps and products. We’re working to get things back to normal as quickly as possible and we apologize for any inconvenience.
— Meta (@Meta) October 8, 2021
فیس بک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ‘ہم جانتے ہیں کہ کچھ صارفین کو ہماری ایپس تک رسائی میں دشواری ہو رہی ہے’۔
ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ’ ہم چیزوں کو جلد سے جلد معمول پر لانے کے لیے کام کر رہے ہیں اور ہم کسی بھی قسم کی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں’۔
تاہم پاکستان میں فیس بک اور انسٹا گرام کی سروسز متاثر ہونے کی کوئی اطلاعات اب تک سامنے نہیں آئیں۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے دوسری مرتبہ فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہوئی ہیں۔
اس سے قبل پیر کے روز پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک،واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز 7 گھنٹوں تک متاثر رہیں جس کی وجہ سے صارفین کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا