دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 39 کروڑ سے تجاوز کرگئی

دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 8 فروری کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔

دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 39 کروڑ71 لاکھ 83 ہزار 260 ہوگئی۔ امریکہ 7 کروڑ68 لاکھ 52 ہزار 768 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔

جبکہ بھارت 4 کروڑ22 لاکھ 72 ہزار14 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2 کروڑ 66 لاکھ 16 ہزار 14 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

فرانس میں مصدقہ کیسز کی تعداد 2 کروڑ 9 لاکھ 35 ہزار 910، برطانیہ میں 1 کروڑ 79 لاکھ 88 ہزار 447 ، روس میں 1 کروڑ 27 لاکھ 82 ہزار 791 اور ترکی میں 1 کروڑ 23 لاکھ 35 ہزار 15 تک پہنچ گئی ہے۔ اٹلی میں 1 کروڑ 16 لاکھ 63 ہزار 338 اور جرمنی 1 کروڑ 11 لاکھ 98 ہزار 886 مصدقہ کیسز ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں