دنیابھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 26کروڑ 53ہزار728ہوگئی

دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 26 نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔

دنیا بھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 26کروڑ 53ہزار728ہوگئی۔

امریکہ 4کروڑ81 لاکھ 26ہزار382مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 3کروڑ45لاکھ44ہزار882مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2کروڑ20لاکھ 55ہزار238 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 1کروڑ76ہزار116، روس میں 93لاکھ3ہزار751، ترکی میں 86لاکھ78ہزار609 اور فرانس میں 76لاکھ19ہزار656 تک پہنچ گئی ہے۔

ایران میں مصدقہ کیسز کی تعداد 60لاکھ97ہزار672 اور جرمنی میں مصدقہ کیسز کی تعداد 56لاکھ70ہزار253 تک پہنچ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں