دنیابھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 25کروڑ87لا کھ 92ہزار542ہوگئی

دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 24 نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔

دنیا بھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 25کروڑ87لا کھ 92ہزار542ہوگئی۔امریکہ 4کروڑ79 لاکھ 80ہزار780مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 3کروڑ45لاکھ34ہزار116 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2کروڑ20لاکھ 30ہزار182 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 99لاکھ85ہزار879، روس میں 92لاکھ38ہزار330، ترکی میں 86لاکھ26ہزار550 اور فرانس میں 75لاکھ53ہزار513 تک پہنچ گئی ہے۔

ایران میں مصدقہ کیسز کی تعداد 60لاکھ88ہزار9 اور جرمنی میں مصدقہ کیسز کی تعداد 55لاکھ16ہزار623 تک پہنچ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں