دنیابھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 25کروڑ33لاکھ21ہزار378ہوگئی

دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 15 نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔

دنیابھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 25کروڑ33لاکھ21ہزار378ہوگئی۔امریکہ 4کروڑ70 لاکھ 74ہزار80مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 3کروڑ44لاکھ45ہزار666مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2کروڑ19لاکھ 57ہزار967مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 96لاکھ8ہزار568، روس میں 89لاکھ18ہزار926، ترکی میں 84لاکھ10ہزار136 اور فرانس میں 73لاکھ89ہزار989 تک پہنچ گئی ہے۔ایران میں مصدقہ کیسز کی تعداد 60لاکھ37ہزار718 اور ارجنٹائن میں مصدقہ کیسز کی تعداد 53لاکھ5ہزار742 تک پہنچ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں