دنیابھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 25کروڑ8لاکھ36ہزار19ہوگئی

دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 10 نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔

دنیابھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 25کروڑ8لاکھ36ہزار19ہوگئی۔

امریکہ 4کروڑ66 لاکھ 93ہزار102مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 3کروڑ43لاکھ77ہزار113مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2کروڑ18لاکھ 97ہزار25مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 94لاکھ12ہزار185، روس میں 87لاکھ27ہزار817، ترکی میں 82لاکھ90ہزار135 اور فرانس میں 73لاکھ34ہزار332 تک پہنچ گئی ہے۔

ایران میں مصدقہ کیسز کی تعداد 60لاکھ4ہزار460 اور ارجنٹائن میں مصدقہ کیسز کی تعداد 52لاکھ99ہزار418 تک پہنچ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں