ابوظبی: دبئی ایکسپو دو ہزار بیس میں آنے والے وزیٹر کے لئے مخصوص ایپ لانچ کردی گئی ہے۔
میڈٰیا رپورٹ کے مطابق ایپ متعارف کرنے کا مقصد سیاح اور ایکسپو میں شرکت کرنے والے افراد اپنی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے وزٹ کی منصوبہ بندی کرسکتے ہیں۔
حکام نے ایپ کی اہم فیچر سے متعلق بتایا کہ جدید ایپ کی مدد سے سیاح اور دیگر افراد ایکسپو کا ٹکٹ باآسانی خرید سکتے ہیں، اس کے علاوہ دو سو سے زائد ڈائننگ آپریشنز اور دیگر تقریبات کا انتخاب کرسکتے ہیں، یہی نہیں ‘وزیٹر ایپ’ مہمانوں کو ان کے دلچسپ پویلین کا دورہ کرنے کے لئے آسان ٹائم سلاٹ کی سہولت بھی فراہم کرے گی۔
مزید برآں اس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے وزیٹر جی پی ایس کا استعمال کرتے ہوئے اپنی پسند کے پویلین کا نقشہ بھی دیکھ سکتے ہیں۔
یہ ایپ گوگل پلے یا ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے، ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد آپ کو اپنا اکاؤنٹ بنانا ہوگا یا اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے زریعے لاگ ان کرنا ہوگا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ اس ایپ میں موجود چیٹ باکس ایکسپو دو ہزار بیس کے وزٹ کو دلچسپ اور محفوظ بنانے کے لئے معلومات فراہم کرے گا، جس میں اوپنگ ٹائم ، پارکنگ کا آپشن اور دبئی کی پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ہوئے ایکسپو دو ہزار بیس کی سائٹ تک کیسے پہنچا جاسکتا ہے جیسی معلومات شامل ہیں۔