خبردار: ہوشیار، واٹس ایپ پر ایموجیز کے ذریعے محبت کا اظہار آپ کو جیل بھی بھیج سکتا ہے، سائبر کرائم کے سعودی ماہرین نے خبردار کردیا ہے۔
سعودی عرب کے قانون کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کسی کو دل کا ایموجی بھیجنے پر ہراسمنٹ کا کیس ہوسکتا ہے۔
جس میں دو سے پانچ سال تک جیل کی ہوا کھانا پڑسکتی ہے۔ اس کے ساتھ ایک لاکھ سعودی ریال یعنی پاکستانی چھیالیس لاکھ تک کا جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔
سائبر کرائم ماہر کا کہنا ہے کہ آن لائن چیٹنگ کے دوران کسی دوسرے شخص کو دل اور اس جیسے دوسرے ایموجیز بھیجنا ہراسمنٹ کے زمرے میں آسکتا ہے۔
دوسرے فریق کی جانب سے کیس فائل کرنے کے نتیجے میں دل بھیجنے والے کو سزا بھی ہوسکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ متاثرہ فریق کی شکایت کے بعد ملزم کو دو سے تین سال کی سزا اور چھیالیس لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔ اور اگر مجرم ایک سے دوسری بار یہ حرکت کرتا پایا گیا تو اس صورت میں اسے پانچ سال جیل کی ہوا کھانے کے ساتھ ڈیڑھ کروڑ روپے کا جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔