قومی کرکٹر محمد حسنین کے بالنگ ایکشن سے متعلق رپورٹ کرکٹ آسٹریلیا کو موصول ہوگئی۔
ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹر محمد حسنین کا بالنگ ایکشن چونکہ آسٹریلوی لیگ بگ بیش میں رپورٹ ہوا تھا اس لیے رزلٹ کا اعلان بھی کرکٹ آسٹریلیا کرے گا۔
کرکٹر محمد حسنین کا باولنگ ایکشن ٹیسٹ دو ہفتے قبل لاہور کی لمز یونیورسٹی کی بائیو مکینک لیب میں لیا گیا تھا جس کی رپورٹ آگئی ہے۔
بی بی ایل کے پہلے سیزن میں تباہ کن آغاز کرنے والے نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین کا بالنگ ایکشن امپائرز کی جانب سے مشکوک قرار دیدیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ سڈنی سکسرز کیخلاف گزشتہ میچ کے دوران محمد حسنین کی ایک باؤنسر کے بعد موسز ہینریکس نے انہیں طنزیہ انداز میں کہا تھا ’نائس تھرو میٹ‘، تاہم یہ واضح نہیں کہ ان کے بولنگ ایکشن کی طرف امپائرز کی توجہ کس نے دلوائی۔
واضح رہے کہ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر کی نمائندگی کرتے ہوئے محمد حسنین اب تک 5 میچز میں 7 وکٹیں حاصل کی تھیں.