حجاب پر پابندی کیخلاف کیس: بھارتی سپریم کورٹ نے سماعت سے انکار کردیا

بھارتی سپریم کورٹ نے بھی باحجاب طالبات کی انصاف کی درخواست سے پلہ جھاڑ لیا۔ نے حجاب پر پابندی کےخلاف کیس میں مداخلت سے انکار کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پرپابندی کے خلاف مسلم طالبات کی درخواست پرسپریم کورٹ نے کیس میں مداخلت سے انکارکردیا۔

بھارتی سپریم کورٹ نے مسلمان طالبات کے وکیل سے کہا کہ آپ درخواست کی سماعت کے لئے اصرار نہ کریں اورکرناٹک ہائیکورٹ کے لارجر بینچ کو کیس کی سماعت کرنے دیں۔

ریمارکس میں کہا گیا ہے کہ سپریم  کورٹ حجاب  معاملے میں کیوں کودے ،ہائی کورٹ کو پہلے فیصلہ کرنے دیں۔ دیکھیں گے کہ آگے کیا کر سکتے ہیں۔

بھارتی سپریم کورٹ نے حجاب  معاملے پر مزید سماعت کے لیے تاریخ دینے سے بھی  معذرت کر لی۔

کرناٹک کے ایک کالج کی طالبہ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پرپابندی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی تھی۔

یاد رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں تعلیمی اداروں کی جانب سے طالبات  کے حجاب پہننے پر پابندی لگائی  تھی جس کے بعد سے مسلم طالبات  کی جانب سے احتجاج کیا گیا تھا ۔

مسلم طالبات نے پابندی  کو غیر قانونی قرار دینے  کے لیے کرناٹک ہائی کورٹ سے بھی رجوع کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں