گزشتہ شب جیکولیں فرننڈس کو ممبئی ائیرپوڑت سے بیورون ملک جانے سے رو ک لیا گیاتھا اور تفتیشی افسران انہیں اپنے ساتھ لے گئے تھے تاہم انہیں کچھ تفتیش کے بعد گھر جانے کی اجزت دے دی گئی۔ ۔
بالی وڈ کی سری لنکن نژاد اداکارہ جیکولین فرننڈس دبئی کے ایک شو میں شرکت کے لئے ممبئی ائیرپورٹ پر پہنچی تو بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں انسداد معاشی جرائم کے ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے حکم پر جیکولیں منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا۔
واضح رہے کہ جیکولین فرننڈس کے بوائے فرینڈ سکیش چندرا شیکھر جو دوسو کروڑروپے سے زائد کے فراڈ اور بھتہ خوری میں ملوث ہونے پر حراست میں ہیں اسی وجہ سے جیکولین کو بھی شامل تفیش کیا گیا ہے۔