جونیئر ہاکی ورلڈ کپ شیڈول کا اعلان ہو گیا ہے اور پاکستان پہلا میچ جرمنی کے خلاف 24 نومبر کو کھیلے گا۔
تفصیلات کے مطابق جونیئر ہاکی ورلڈ کپ شیڈول کا اعلان ہو چکا ہے۔ پاکستان پہلا میچ جرمنی کے خلاف 24 نومبر کو کھیلے گا، عالمی ایونٹ میں پاکستان سمیت 16 ٹیمیں شرکت کریں گی۔
24 نومبر تا 5 دسمبر انڈیا کے شہر بھوبنیشور میں کھیلے جانے والے اس عالمی ایونٹ میں پاکستان سمیت 16 ٹیمیں شرکت کریں گی۔
16ٹیموں میں میزبان ملک بھارت، پاکستان، جرمنی، بیلجیئم، ہالینڈ، سپین، ارجنٹائن ، ملائیشیا، جنوبی افریقہ، چلی، کینیڈا، فرانس، پولینڈ، کوریا، امریکہ اور مصر کی ٹیمیں شامل ہیں۔
ایف آئی ایچ شیڈول کے مطابق ٹیموں کو چار پول میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے میں بیلجیئم، ملائیشیا، جنوبی افریقہ اور چلی جبکہ پول بی میں بھارت، کینیڈا، فرانس اور پولینڈ، پول سی میں ہالینڈ، سپین، کوریا اور امریکہ اور پول ڈی میں جرمنی، ارجنٹائن، پاکستان اور مصر شامل ہیں۔
شیڈول کے مطابق پول ڈی میں پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم اپنا پہلا میچ جرمنی کے خلاف 24 نومبر کو کھیلے گی جبکہ 27 نومبر کو پاکستان مصر کے مد مقابل اعزاز کے حصول کے لیے نبرد آزما ہو گا جبکہ قومی ہاکی اسکواڈ ارجنٹائن کے خلاف پول رانڈ اپنا آخری میچ 28 نومبر کو کھیلے گا۔