جرمنی:1 دن میں 74 ہزار کورونا کیسز، پابندیاں سخت

جرمنی میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 74 ہزار 352 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس سے 390 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، جس کے بعد ملک بھر میں پابندیاں سخت کر دی گئیں۔

جرمنی میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 1 لاکھ 2 ہزار 909 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 60 لاکھ 26 ہزار 796 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کورونا کی بڑھتی ہوئی وباء کی روک تھام کے لیے جرمنی میں سالِ نو پر فائر ورکس پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

جرمنی میں کورونا کی چوتھی لہر روکنے کے لیے غیر ویکسین شدہ افراد پر پابندیاں نافذ کی گئی ہیں، غیر ویکسین شدہ افراد کے لیے ملاقاتوں کی حد 2 افراد تک کر دی گئی ہے۔

جرمنی بھر میں 7 دن میں 350 کیسز رپورٹ ہونے والے علاقوں میں کلب بند رہیں گے، آؤٹ ڈور ایونٹس میں شرکاء کی حد 15 ہزار تک محدود کر دی گئی ہے

جرمنی میں کرسمس تک 30 ملین افراد کی ویکسی نیشن کا ہدف بھی رکھا گیا ہے۔

ملک بھر کے ریستورانوں، سینما گھروں، تفریحی مقامات اور دکانوں میں صرف ویکسین شدہ افراد جا سکیں گے۔

سینٹر فار ڈیزز پریوینشن کنڑول کے مطابق 15 یورپی ممالک میں اب تک اومی کرون کے 79 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں