جاپان کی جانب سے پاکستان میں پولیو پروگرام کے لئے 4.35 ملین ڈالر امداد کا اعلان

جاپان نے پاکستان پولیو پروگرام کے لئے 4.35 ملین ڈالر امداد کا اعلان کر دیا، امداد ویکسین کی خریداری کے لئے استعمال ہوگی جس سے 24 ملین ویکسین کی خریداری ممکن ہوگی۔

جاپان کی طرف سے پاکستانی حکومت کو امداد کے تحفے سے پانچ سال تک کے 21 ملین بچوں کی ویکسی نیشن ممکن ہوسکے گی، نیشنل ایکشن پلان 2023-2021 کے مطابق پاکستان بھر سے 2023 کے اواخر میں پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔ محکمہ صحت کے مطابق بچوں کو موذی بیماری سے بچانے کے لیے یہ امداد استعمال ہو گی۔

سفیر ایچ ای واڈا مٹسو ہیرو کا کہنا ہے کہ جاپان پولیو کے خاتمے اور حفاظتی ٹیکہ جات کے سلسلے میں پچھلے کئی عشروں سے تعاون کررہا ہے، پولیو پروگرام اور توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کی خسرہ و روبیلا مہم اور پولیو مہم میں مشترکہ کوششوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وبا پر قابو پانے میں پولیو پروگرام کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں