جاپانی خاتون مونامی اوہنو مجسمہ سازی کے میدان میں ایک منفرد مقام رکھتی ہیں کیونکہ وہ مٹی اور پتھروں کے بجائے استعمال شدہ گتے سے فن پارے تخلیق کرتی ہیں۔
آج سے دس سال پہلے اوہنو نے یہ کام اپنے کالج اسائنمنٹ کے طور پر کیا تھا اور کارڈ بورڈ سے موٹر سائیکل کا ایک ماڈل بنایا تھا۔
اس ماڈل کو لوگوں نے بہت پسند کیا اور یہی پسندیدگی دیکھتے ہوئے انہوں نے گتے سے مجسمے بنانے کا کام باقاعدہ پیشے کے طور پر اختیار کرلیا۔
اب تک وہ اپنے گھر کی سجاوٹ کے علاوہ دوسرے درجنوں افراد اور اداروں کے لئے بھی گتے سے فرمائشی فن پارے بنا چکی ہیں جن کا معاوضہ انہوں نے ایک لاکھ یعنی (ڈیڑھ لاکھ پاکستانی روپے) سے پندرہ لاکھ یعنی (23 لاکھ پاکستانی روپے) تک وصول کیا ہے۔
اب ان کے پاس ایک باقاعدہ ورکشاپ بھی ہے جہاں وہ پوری توجہ سے اپنا کام کرتی ہیں جبکہ انہوں نے ایک میڈیا مینیجر بھی رکھا ہوا ہے جس کا کام ذرائع ابلاغ سے رابطہ رکھنا ہے۔
اس طرح کئی گھنٹوں اور بعض اوقات کئی دنوں کی محنت کے بعد وہ اپنے فن پارے کو حتمی شکل دے دیتی ہیں۔