بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ ڈھاکہ میں جاری ہے۔بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 128رنز کاہدف دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شیر بنگلہ اسٹیڈیم میرپور میں کھیلے کھیلے جارہے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 127رنز بنائے ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے محمود اللہ 51رنز بناکر نمایاں رہے ۔دیگر بلے بازوں میں شکیب الحسن 26 رنز، اففیف حسین 11اور نورالحسن 11رنزہی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے۔
آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن ایلیس نے 3جبکہ ایڈم زمپا اور جوش ہیزلووڈ نے دو دو کھلاڑیوں کوپویلین بھیجا۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔
واضح رہے کہ پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بنگلہ دیش کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔