پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کنگسٹن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران رن آؤٹ کا فیصلہ دیتے ہوئے تھرڈ امپائر نے غلطی سے میڈیا پلیئر اسکرین دیکھا دی .
یہ واقعہ ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز کے 77.1 اوور کے دوران پیش آیا جب ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین کریگ براتھ ویٹ 96 رنز کے اسکور پر بیٹنگ کرتے ہوئے 2 رنز کیلئے بھاگے لیکن حسن علی نے گیند ڈائریکٹ تھرو کی اور گیند وکٹوں پر جا لگی جس کے بعد آن فیلڈ امپائر نے رن آؤٹ کی اپیل پر فیصلہ تھرڈ امپائر کے حوالے کیا۔
تھرڈ امپائر نے رن آؤٹ کا فیصلہ دیتے ہوئے اسکرین پر ونڈوز میڈیا پلیئر کھول دیا pic.twitter.com/3OWoJZkzTn
— Cricket Pakistan (@CrickPakistan) August 20, 2021