بیلجیئم میں کورونا شدت اختیار کر گیا ، یومیہ تعداد 10000 پہنچ گئی

بیلجیئم میں کورونا وائرس سے روزانہ کی بنیاد متاثر ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار تک پہنچ گئی۔

اس حوالے سے ذمہ دار ادارے سائنسانو پبلک ہیلتھ انسٹیٹیوٹ کے مطابق 3 سے 9 نومبر کے دوران ملک میں روزانہ 10 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

اس طرح گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں مذکورہ تاریخوں میں متاثرین کی تعداد میں 39 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس دوران دو دن ایسے تھے جب 15 ہزار اور دوسرے دن 12000 متاثرین سامنے آئے۔

ماہرین کے مطابق اس سے ملک میں کورونا کی چوتھی مضبوط لہر سامنے آنے کا اظہار ہورہا ہے۔

6 سے 12 نومبر کے دوران 200 سے زیادہ مریض روزانہ اسپتال لائے گئے۔

سائنسانو کے جاری کردہ مزید اعداد و شمار کے مطابق 3 سے 9 نومبر کے درمیان کورونا وائرس کے باعث روزانہ 23 سے زائد افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں