بھارت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

مودی سرکار نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت نے ہندو برادری کے سب سے بڑے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔

بھارتی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پیٹرول پر فی لیٹر 5 روپے ایکسائز ڈیوٹی کم کی جبکہ ڈیزل پر 10 روپے کی ایکسائز ڈیوٹی کم کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات سے ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے کی کمی ہو گی۔

واضح رہے کہ ہندو برادری کا مذہبی تہوار دیوالی بدھ کی رات سے شروع ہو رہا ہے۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں تیل کی عالمی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے اور بھارت میں پٹرول 250 روپے جبکہ پاکستان میں 138 روپے فی لیٹر دستیاب ہے۔خطے کے دیگر ملکوں کی نسبت پاکستان میں پٹرول سب سے سستا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں