بھارت نے انگلینڈ کو ہرا کر انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا۔
بھارت نے آئی سی سی انڈر نائنٹین ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دی۔ انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے بھارت کو 190 رنز کا ہدف دیا۔
Good Morning, India 👋
You are #U19CWC champions 🏆 pic.twitter.com/8FcTdyUCtJ
— ICC (@ICC) February 6, 2022
ھارت نے مقررہ ہدف 47.4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔بھارت کے نشانت سندھو کی 50 رنز کی نا قابل شکست اننگز کھیلی۔ شائق رشید نے بھی ففٹی اسکور کی۔
بھارتی کھلاڑی راج باوا کو 5 وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ روی کمار نے بھی انگلینڈ کے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا۔
بھارت نے پانچویں بار انر 19 ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔