بھارت خلاف 10وکٹیں لینےوالے اعجاز پٹیل اسکواڈ سے ڈراپ

بھارت کیخلاف ایک اننگز میں 10 وکٹیں لینے والے اعجاز پٹیل کو نیوزی لینڈ نے دورہ بنگلہ دیش کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ سے ڈراپ کردیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے دورہ بنگلادش میں دو ٹیسٹ کے لیے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا جس میں حیران کن طور پر کرکٹ میں تاریخ رقم کرنے والے بھارتی نژاد اسپنر اعجاز پٹیل شامل نہیں۔

حال ہی میں اعجاز پٹیل نے ممبئی ٹیسٹ میں 10 وکٹیں لے کر پوری بھارتی ٹیم کو پویلین بھیج کر ریکارڈ قائم کیا تھا جن کی اسکواڈ میں عدم شمولیت پر کرکٹ شائقین بھی حیران ہیں تاہم ان کے اسپنر پارٹنر راچن رویندرا کو اسکواڈ میں رکھا گیا ہے.

نیوزی لینڈ کے کوچ گیری اسٹیڈ نے اس حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ بنگلادیش کی ہوم کنڈیشنز دیکھتے ہوئے اعجاز پٹیل کو ڈراپ اور رویندرا کو اسکواڈ میں رکھا گیا ہے۔

کیوی کوچ نے مزید کہا کہ کپتان کین ولیم سن کی عدم موجودگی پر مایوسی ہے لیکن ان کی جگہ ٹام لیتھم کپتانی کریں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں