معروف بھارتی کامیڈین بھارتی سنگھ کے گھر آئندہ سال پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔
گزشتہ روز بھارتی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس کی مکمل ویڈیو انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کی۔
ویڈیو میں بھارتی نے اپنے شوہر ہرش کو خوشی سے پھرپور لہجے میں بتایا کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں، انہوں نے کیپشن مین بتایا کہ یہ ہمارا سب سے بڑا سرپرائز ہے۔
بھارتی سنگھ کی پوسٹ پر ان کے چاہنے والے اور بالی وڈ کے کئی فنکاروں نے خوشی کا اظہار کیا اور انہیں مبارکباد پیش کیں۔
خیال رہے کہ بھارتی سنگھ سال 2017 میں ہرش لمباچیا سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں اور وہ اس وقت دی کپل شرما شو کا حصہ ہیں۔