بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان کو بھارتی رئیلیٹی شو کی میزبانی کے لیے کتنا معاوضہ ادا کیا جائے گا حقیقت سامنے آتے ہی مداح حیران رہ گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے 15ویں سیزن کی 14 ہفتوں کی میزبانی کرنے کے لیے سلمان خان کو 350 کروڑ روپے معاوضہ دے گی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان بگ باس سیزن 15 کے ہر ہفتے میں 25 کروڑ کی رقم وصول کریں گے۔
اس حوالے سے میڈیا نے بتایا ہے کہ سلمان خان نے خود بگ باس سیزن 15 میں میزبانی کے لیے اپنی فیس 15 فیصد بڑھانے کے مطالبہ کیا تھا۔
بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 15 کا آغاز رواں سال اکتوبر میں کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اداکار سلمان خان بگ باس کے گزشتہ 11 سیزن سے اس شو کی میزبانی کررہے ہیں۔
دوسری جانب سلمان خان بھارت کے وہ واحد اداکار ہیں جو کسی بھی رئیلیٹی شو کی میزبانی کرنے کے لیے سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرتے ہیں۔