بھارتی اداکارہ مونی رائے 27 جنوری کو اپنے بوائے فرینڈ سورج نمبیار سے شادی رچائیں گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ میں شادی کے سیزن میں اداکارہ مونی رائے بھی شامل ہورہی ہیں اور اطلاعات ہیں کہ وہ27 جنوری کو اپنے بوائے فرینڈ سورج نمبیار سے شادی کرنے جارہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پہلے کہا جا رہا تھا کہ مونی رائے اور سورج کی شادی دبئی میں ہوگی تاہم اب رپورٹس یہ ہیں کہ اداکارہ گوا میں سمندر کنارے شاندار شادی کریں گی۔
رپورٹس کے مطابق شادی کیلئے گوا میں ایک فائیو اسٹار ہوٹل بک ہو چکا ہے اور مہمانوں کو دعوت نامے بھی بھیج دیے گئے ہیں جبکہ مہمانوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ شادی کے بارے میں خاموش رہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شادی میں شامل ہونے والے مہمانوں کو کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ اپنے ساتھ لانے کا بھی کہا گیا ہے جبکہ ہدایتکارکرن جوہر، ایکتا کپور اور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا تصدیق شدہ مہمانوں میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ مونی رائے کے ہونے والے شوہر ایک بینکر ہیں اور وہ دبئی میں مقیم ہوتے ہیں تاہم شادی کیلئے وہ ان دنوں بھارت میں ہیں۔
خیال رہے کہ اداکارہ نے اپنی شادی سے متعلق اب تک خودکوئی تصدیق نہیں کی ہے۔