بگ بیش لیگ کو مشکلات کا سامنا، میلبرن اسٹارز کے مزید 2 کھلاڑی کورونا کا شکار

آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کے مزید دو کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق اب تک میلبرن اسٹارز کے 10 کھلاڑی کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ بیش لیگ میں آج میلبرن اسٹارز اور میلبرن رینیگیڈز کی ٹیموں کے درمیان میچ شیڈول ہے تاہم جو کلارک اور ٹام راجرز سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہیں جس کے باعث مقامی کرکٹرز کو طلب کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہوکلے کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔

تاہم نک ہوکلے کا حال میں ٹیم کے ساتھ کوئی قریبی رابطہ نہیں رہا اور وہ گھر میں ہی قرنطینہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں