آسٹریلیا نے دوسرا ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش کو 122 رنز کا ہدف دے دیا۔
آسڑیلیا نے دوسرے ٹی 20 میچ کا ٹا س جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ سود مند ثابت نہ ہوا۔آسڑیلوی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بناسکی۔مچل مارش 45 جبکہ ہینرکس 30رنز بناکر نمایاں رہے، صرف چار آسڑیلوی بلے باز ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے تین جبکہ شفیع الاسلام نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔