بندر اچانک ایئر پورٹ کے بزنس لاؤنج میں پہنچ گیا، لیکن کیسے؟

نئی دہلی : بھارت میں ہوائی اڈے کے وی آئی پی لاؤنج میں بندر کے داخلے نے کھلبلی مچادی، موصوف نے بڑے مزے کے ساتھ جوس پیا اور چہل قدمی کرتے ہوئے چھت کے راستے سے چلتے بنے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اس وقت صورتحال پیچیدہ ہوگئی جب ایک جنگلی بندر وی آئی پی لاؤنج میں گھس گیا۔

غیر متوقع طور یہ منظر دیکھ کر وہاں پر موجود ائیرپورٹ اسٹاف نے کام چھوڑ کر بندر تماشا دیکھنا شروع کردیا اور موبائل فون سے ویڈیوز بنائیں۔

بندر نے بہت اطمینان سے وی آئی پی لاؤنج کے بار سے جوس پیا اور پھر کاؤنٹر پر ٹہلتے ہوئے مشینوں اور دیگر سامان کے ساتھ تھوڑی چھیڑخانی بھی کی۔

اس دوران ائیرپورٹ کے وی آئی پی لاؤنج کے بار میں موجود کسی بھی شخص نے اسے چھیڑنے یا باہر نکالنے کی جرات کا مظاہرہ نہ کیا بلکہ لوگ اس کی حرکتوں سے لطف اندوز ہوتا رہے۔

کھا پی کر گھومنے کے بعد بندر کا جی بھر گیا اور خراماں خراماں ٹہلتے ہوئے وہاں رکھی کتابوں کی الماری کی چھت پر چڑھ گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں