بلیک بیری آخرکار موبائل فونز بنانے سے دستبردار ہوگیا

بلیک بیری نے مبینہ طور پر آن ورڈ موبلٹی کے ساتھ اپنا لائسنس معاہدہ منسوخ کر دیا ہے اور کمپنی اب نئے اسمارٹ فونز تیار نہیں کرے گا۔

بلیک بیری نے اپنے موبائل پیٹنٹ اثاثوں کو $600 ملین کی رقم میں کیٹپلٹ آئی پی انوویشنز انکارپوریشن نامی کمپنیوں کے کنسورشیم کو مکمل طور پر فروخت کر دیا ہے۔

جبکہ کمپنی کے اس فیصلے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

بلیک بیری کو 2022 میں فزیکل کی بورڈ کے ساتھ ایک بالکل نئے 5G سے چلنے والے اینڈرائیڈ فون کے ساتھ واپسی کرنا تھا لیکن اب صورتحال مختلف ہوگئی ہے۔

اگست 2020 میں،آن ورڈ موبلٹی نے کینیڈا کی سافٹ ویئر کمپنی کے ساتھ لائسنس ڈیل کا اعلان کیا جب ٹی سی ایل نے 3 سال سے زائد عرصے کے بعد اس سے علیحدگی اختیار کی۔

آن ورڈ موبلٹی 2021 کے پہلے ششماہی میں اپنا پہلا بلیک بیری فون لانچ کرنے والی تھی، تاہم کمپنی کی جانب سے کوئی ڈیوائس جاری نہیں کی گئی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ لاجسٹک اور سپلائی کے مسائل کی وجہ سے ڈیوائس کے اجراء میں شدید تاخیر ہوئی ہے، جس نے آن ورڈ موبلٹی لائسنس کو منسوخ کرنے کے فیصلے میں اہم کردار ادا کیا۔

اگرچہ کمپنی کے پاس پیش کرنے کے لیے کوئی اور پروڈکٹس نہیں ہیں، لیکن یہ دیکھنا باقی ہے کہ کیا آن ورڈ موبلٹی اسمارٹ فون پروجیکٹ کو بچانے کی کوشش کرتی ہے تاکہ وہ اپنا ایک موبائل ڈیوائس بنا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں