زمبابوے کے وکٹ کیپر بیٹسمین برینڈن ٹیلر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان کردیا۔
35سالہ کرکٹر برینڈن ٹیلر نے پیر کے روز آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے میچ کی صورت میں آخری بار اپنے ملک کی نمائندگی کا اعزاز پایا، بیٹنگ کے لیے آمد پر ساتھیوں نے انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا، آخری اننگز میں وہ 7 رنز بنا سکے۔ٹیلر نے کہا کہ کرکٹ میں میرا 17 برس کا سفر اتار چڑھاو سے بھرپور رہا، میں ملک کی نمائندگی کا موقع دینے پر زمبابوین بورڈ اور سپورٹ پر اپنے کوچز اور ساتھی کھلاڑیوں کا شکرگذار ہوں۔