برطانوی حکومت نے ملک میں کورونا کی اومیکرون قسم کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکولوں میں بچوں کو ماسک پہہنے کی ہدایت کردی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملک کے تمام اسکولوں میں سیکنڈری جماعتوں کے بچوں کو دوبارہ منہ کو ماسک سے ڈھانپنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔
ماسک پہننے کی دوبارہ پابندی کا مقصد اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنا اور اس وبا کے دوران تدریسی عمل کو جاری رکھنا ہے۔
اساتذہ کو ماسک پہہنے سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
برطانیہ کے وزیر تعلیم ندھیم زہاوی نے کہا ہے کہ بچوں کو کم از کم 26 جنوری تک فیس ماسک پہننے کی پابندی پر عمل کرنا ہوگا۔
ندھیم زہاوی نے کہا کہ حکومت چھٹیوں کے بعد بچوں کے استقبال کے تیار ہے کیونکہ بچوں کے لیے براہ راست سیکھنا زیادہ اہم ہے۔
دوسری جانب ملک بھر میں اسکولوں کی 6 تنظیموں نے حکومت سے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسکولوں کی تنظیموں نے کہا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں ملک میں سالانہ امتحانات ہونے والے ہیں، کورونا کا پھیلاؤ ان امتحانات پر کسی طرح اثر انداز نہیں ہونا چاہیے۔