برطانیہ نے افغانستان سے انخلا مکمل کرتے ہی کابل میں سفارتخانے کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کردیا۔
افغانستان سے غیرملکی افواج اور شہریوں کا انخلا جاری ہے اور انخلا کی ڈیڈ لائن 31 اگست تک ہے۔
برطانیہ نے بھی افغانستان سے انخلا مکمل کرلیا ہے اور اب کابل میں موجود برطانوی سفارتخانے کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی بند کردیا۔
ٹوئٹر پر سفارتخانے کے اکاؤنٹ سے مواد بھی ہٹا دیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے اب تک برطانیہ کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق برطانیہ نے کابل ائیرپورٹ سے شہریو ں کے انخلا کا عمل آج ختم کرنے کا اعلان کیا۔