برطانیہ نے تمام ممالک کے لیے سفری پابندیوں کو ختم کر دیا

لندن:برطانیہ نے کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے خطرے کے پیش نظر تمام 11 ممالک کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے نکال دیا۔

برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید نے بتایا کہ بدھ کی علی الصبح 4 بجے سے تمام 11ممالک پر عائد سفری پابندی ختم ہوجائے گی۔

ان ممالک میں انگولا، بوسٹوانا، ایسواتینی، لیسوتھو، ملاوی، موزمبیق، نمیبیا، نائیجیریا، جنوبی افریقا، زیمبیا اور زمبابوے شامل ہیں۔

وزیر صحت ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ اومی کرون اب برطانیہ سمیت دنیا کے تمام ممالک میں پھیل رہا ہے لہٰذا اومی کرون کے خطرات کوکم کرنے کیلئےسفری پابندیاں غیرمؤثر ہوگئی ہیں۔

خیال رہے کہ برطانیہ نے نومبر کے آخر میں جنوبی افریقی ممالک کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کیا تھا۔

ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ دنیا بھر سے آنے والے افراد کی ٹیسٹنگ کا موجودہ نظام اپنی جگہ موجود رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں