برطانیہ میں پٹرول بحران شدت اختیار کرگیا، فوج ایندھن کی ترسیل کیلئے تیار رہے، برطانوی حکومت

لندن: برطانیہ میں پٹرول بحران شدت اختیار کر گیا ہے جس کے بعد حکومت نے فوج کو ایندھن کی ترسیل کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

برطانوی فوج کے ٹرک ڈرائیورز کی ایک محدود تعداد کو الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ برطانیہ میں کئی پٹرول پمپس اب خالی ہوگئے ہیں ، جبکہ باقی پٹرول فراہم کرنے والے پمپوں پر شہریوں کی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں ۔ برطانوی حکومت نے کرسمس سے قبل 5 ہزار ٹرک ڈرائیورز کو ورک ویزوں پر ملک میں لانے کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں اچانک ٹرک ڈرائیوروں کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے حکومت برطانیہ نے مختلف ممالک کے لیے فوری طور پر 5 ہزار ٹرک ڈرائیور ویزا کھول دیا ہے ۔

برطانیہ میں ٹرک ڈرائیوروں کی کمی کے باعث روزانہ کی خوراک کے سامان میں بڑی کمی پیدا ہو گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں