برطانیہ میں لیڈی ڈیانا اور شہزادہ چارلس کی شادی کے کیک کے ایک ٹکڑے کی تقریباً چار لاکھ روپے میں نیلامی ہوئی ہے تاہم خبردار بھی کیا گیا ہے کہ اسے کھانا منع ہے۔
اے ایف پی کے مطابق بدھ کو ہونے والی اس نیلامی میں توقع کی جا رہی تھی کہ یہ 40 برس پرانا کیک تین سے پانچ سو ڈالر میں فروخت ہو گا، لیکن اس کے برعکس یہ 25 سو 58 ڈالرز میں نیلام ہوا۔
کرس البیوری کا کہنا تھا کہ ’ہم حیران ہیں اس کیک کی نیلامی میں لوگوں کی بڑی تعداد حصہ لینا چاہتی تھی۔ برطانیہ، امریکہ اور مشرقی وسطیٰ کے ممالک سے بہت سے لوگوں نے ہمیں اس نیلامی کے بارے میں پوچھا۔‘نہوں نے کہا کہ نیلامی جیتنے والے شخص کا تعلق برطانیہ کے شہر لیڈز سے ہے۔
یہ کیک سب سے پہلے ملکہ ایلزبتھ دوئم کی والدہ کے لیے کام کرنے والی مویرا سمتھ کو دیا گیا تھا، لیکن ان کی وفات کے بعد 2008 میں ان کے خاندان نہ اسے ایک ہزار پاؤنڈز میں فروخت کر دیا۔ اس کیک کو خریدنے والے نے اب اسے منافعے میں بیچا ہے۔
’یہ بالکل اپنی اصل حالت میں ہے مگر ہم اسے کھانے کا مشورہ نہیں دیں گے۔‘
1996 میں شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کی علیحدگی کے بعد کیک کے ٹکڑے کئی بار فروخت ہوئے ہیں۔
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ اب بھی لیڈی ڈیانا میں دلچسپی رکھتے ہیں جو پیرس میں 1997 میں 36 برس کی عمر میں ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئی تھیں۔