براڈ کاسٹر پر تنقید کے باوجود بھارتی کھلاڑی سزا سے بچ نکلے

بھارتی ٹیم کو براڈ کاسٹر پر تنقید زیادہ مہنگی نہ پڑی اور صرف تنبیہ کے بعد میچ ریفری نے انہیں چھوڑ دیا۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بھارتی کھلاڑیوں نے شکست کے ڈر سے براڈ کاسٹر پر تنقید کی تو میچ ریفری نے ایکشن ے لیا لیکن ان کا ایکشن بھی ایک تنبیہ سے زیادہ کا نہ نکلا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کے قوانین میں براڈ کاسٹرز پر تنقید کا کوئی قانون موجود نہیں جس کے باعث میچ ریفری نے بھارتی کھلاڑیوں کو سخت تنبیہ کے بعد چھوڑ دیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق انگلش کھلاڑی مائیکل وان اور جنوبی افریقہ کے سابق کھلاڑی ڈیرل کلی نن نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی پر براڈ کاسٹر پر تنقید کرنے پر جرمانے کا مطالبہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے تیسرے میچ میں اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوئی جب تھرڈ امپائر کی جانب سے جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ڈین ایلگر کا ناٹ آؤٹ قرار دیا گیا۔

ڈین ایلگر کا ناٹ آؤٹ قرار دینے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سمیت دیگر کھلاڑی آپے سے باہر ہوگئے جبکہ بھارتی کپتان نے غصے میں آکر اسٹمپ مائیک پر کہا کہ ’ڈی آر ایس میں یقینی طور جنوبی افریقہ کے حق میں دھاندلی کی گئی ہے، اپوزیشن کی بجائے اپنی ٹیم پر توجہ دیں‘۔

بھارتی ٹیم کے نائب کپتان ایل راہول نے بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 11 کھلاڑیوں کے خلاف پورا ملک ہے جبکہ بولر ایشون نے براہ راست براڈ کاسٹر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ’آپ کو جیتنے کے لیے بہتر طریقے تلاش کرنے چاہئیے‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں