برازیل نے 18 سال سےزائد عمر کے تمام افراد کو کورونا ویکسین کے بوسٹر شاٹس لگانے کا اعلان کیا ہے۔
چینی خبر رساں ادارے نے برازیل کے وزیر صحت مارسیلو کوئروگا کے حوالے سے بتایا کہ 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام شہریوں کو کورونا ویکسین کے بوسٹر شاٹس لگانے کے لئے جلد مہم کا آغاز کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سائنسی مطالعات سے حاصل ہونے والی معلومات کی بدولت ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ 18 سال سے زیادہ عمر کے ہر اس فرد کو کورونا ویکسین کا بوسٹر شاٹلگایا جائے جنہوں نے 5 ماہ قبل کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگوائی تھی۔وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق برازیل کے12لاکھ 4ہزار سے زیادہ شہری بوسٹر شاٹ لگوانے کے اہل ہیں۔
قبل ازیں صرف 60 سال سے زیادہ عمر یا کمزور مدافعتی نظام والے افراد اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکن ہی بوسٹر شاٹس لگوانے کے اہل تھے۔