بھارتی فلم انڈسٹری کے بھنگڑا کنگ دلیرمہندی نے 12 ربیع الاوّل کے مبارک موقع پرحضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کو نذرانہ عقیدت پیش کیا ہے۔
گلوکار نے حضور اکرم ﷺ کیلئے 12 ربیع الاول کی مناسبت سے انسٹاگرام اور یوٹیوب پرخصوصی نعتیہ کلام جاری کیا جو سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہورہا ہے۔
دلیرمہندی نے ایک منٹ 52 سیکنڈزپرمشتمل کا آغازمہندرسنگھ کے مقبول شعرسے کیا، ‘عشق ہوجائے کسی سے کوئی چارہ تو نہیں، صرف مسلمانوں کو محمدﷺ پراجارہ تو نہیں’.
گلوکار نے کیپشن میں سب کو عید میلادالنبی اورربیع الاول کی مبارکباد پیش کی۔
بین المذاہب ہم آہنگی کو سراہتے ہوئے دلیر مہندی کے مداحوں نے اس نعتیہ کلام کو بیحد پسند کیا۔