قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹی20 انٹرنیشنلز میں ڈھائی ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں۔
بابراعظم نے 62 اننگز میں 2500 ٹی20 انٹرنیشنل رنز مکمل کیے ہیں، اس طرح وہ مختصر دورانیے کی کرکٹ میں تیز ترین ڈھائی ہزار رنز بنانے بیٹر بن گئے ہیں۔
بابراعظم نے یہ اعزاز بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے چھین لیا ہے جنہوں نے 68 اننگز میں یہی کارنامہ انجام دیا تھا۔
بابراعظم نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور وہ ایونٹ کے ٹاپ اسکورر بن گئے ہیں، انہوں نے انگلش بیٹسمین جوز بٹلر کو پیچھے چھوڑا ہے۔
میچ کے آغاز میں گفتگو کے دوران بابراعظم نے کہا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے، دبئی ہمارا ہوم گراؤنڈ ہے، یہاں شائقین کی سپورٹ حاصل ہے، جس کا فائدہ ہوگا، اعزاز کی بات ہے کہ باصلاحیت ٹیم ملی۔