قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی جانب سے ریکارڈ بنانےکا سلسلہ جاری ہے، آج آسٹریلیا سے ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں اوپننگ جوڑی نے ایک اور ریکارڈ قائم کردیا۔
آج کے میچ میں دونوں نے اوپننگ شراکت میں 71 رنز جوڑے اور ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ پارٹنرشپ رنز بنانے والی جوڑی کا اعزاز حاصل کرلیا۔
A 💥 start from Pakistan in Dubai!
— T20 World Cup (@T20WorldCup) November 11, 2021
At the end of the Powerplay, they are 47/0.#T20WorldCup | #PAKvAUS | https://t.co/W7izrV7PAI pic.twitter.com/z4UzlXsr98
دونوں بیٹرز نے رواں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں مجموعی طور پر 411 پارٹنرشپ رنز بنائے ہیں۔
ان سے قبل2007 کے ایڈیشن میں گلکرسٹ اور ہیڈن نے بطور پارٹنرز 335 رنز بنائے تھے۔