بابراعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان نے ریکارڈز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، بابراعظم نے افغانستان کے خلاف میچ میں ویرات کوہلی کا ایک ریکارڈ توڑ دیا۔

ٹی20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں کپتان بابراعظم نے 51 رنز کی زمہ دارنہ اننگز کھیل کر پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا جس کے بعد وہ محض 26 میچز میں ایک ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اس سے قبل یہ اعزاز ویرات کوہلی کے پاس تھا جنہوں نے 30 میچز میں ایک ہزار رنز بنائے تھے۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹی20 کرکٹ میں 13، 13 نصف سنچریاں بھی بنا رکھی ہیں۔

واضح رہے کہ بابراعظم نے ٹی20 انٹرنیشنل میں 63 میچ کھیل رکھے ہیں، انہوں نے 47.52 کی اوسط سے 2 ہزار 332 رنز بنائے ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ روز ہی کھیلے گئے میچ میں وکٹ کیپر محمد رضوان نے بطور وکٹ کیپر ٹی20 کرکٹ میں ایک سال میں 39 کیچز کرنے والے دھونی کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے، جو سابق بھارتی کپتان نے 2016 میں اپنے نام کیا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں