اسمارٹ فونز بنانے والی کمپنی ایپل نے گزشتہ روز آئی او ایس 15.0.2 کی اپ ڈیٹ جاری کر دی جس میں کچھ اہم ’’بگ فکسز‘‘ سمیت ’’فائنڈ مائی‘‘ کے لیے مخصوص چیزیں شامل ہیں۔
ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ ’’دی ورج‘‘ کے مطابق آئی او ایس آئی پیڈ اور آئی فون کی سیکیورٹی خامی کو بھی دور کرتا ہے جس کے بارے میں ایپل کا کہنا ہے کہ اسے جلد از جلد اپ ڈیٹ کریں۔
ایپل نے آئی او ایس 15 دوران سال 20ستمبر کو جاری کیا تھا جو پہلے ہی آئی او ایس 15.0.1 میں اپ ڈیٹ تھا.
کمپنی کی جانب سے اَپ ڈیٹ جاری کرنے کا مقصد یہ تھا تاکہ چہرے پر ماسک کا استعمال کرنے والے صارفین اپنے آئی فون 13 کو اَن لاک کر سکیں۔
اسکے علاوہ ایپل آئی او ایس 15.1 بیٹا کی بھی جانچ کر رہا ہے، جس میں فی الحال شیئر پلے، ایپل والیٹ میں کوویڈ 19 ویکسینیشن کارڈ شامل کرنے کے لیے معاونت اور آئی فون 13 پرو کیمرے کی نئی خصوصیات شامل ہیں.