ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم بغیر گول کیپرکے ڈھاکا روانہ ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کے چار میں سے ایک بھی گول کیپر ٹیم کے ساتھ جہاز میں نہ بیٹھ سکا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ٹیم میں 2 گول کیپرز عبداللہ اور وقار کو منتخب کیا تھا، دونوں گول کیپرز جونیئر ٹیم کے ساتھ بھارت گئے تھے، جونیئر ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر کیمپ میں مزید 2 گول کیپرز مظہر اور امجد کو طلب کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امجد علی اور مظہر عباس کے بنگلادیش کے ویزے تاحال نہیں لگ سکے جس کی وجہ سے دونوں قومی ٹیم کے ساتھ روانہ نہ ہو سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین چیمپئنز ٹرافی 14 دسمبر سے ڈھاکا میں شروع ہورہی ہے اور اگر 13 دسمبر تک کسی گول کیپر نے ٹیم کو جوائن نہ کیا تو پاکستان کے لیے ٹورنامنٹ میں مسائل بڑھ سکتے ہیں۔